بھارت میں ناپید ہونے والے ایشیائی شیر خونخوار بن گئے

ریاست گجرات کے نیشنل پارک میں ایشیائی شیروں کی تعداد 900 ہو گئی


سید عاصم محمود September 02, 2025

لاہور:

جنگل کے بادشاہ، افریقی شیر سے کچھ چھوٹے ایشیائی شیر دنیا میں صرف بھارتی ریاست گجرات کے گیر نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں، اس پناہ گاہ میں ان کی آبادی 9 سو کے قریب پہنچ چکی جو ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ 

اس شاندار حیوان کے معاملے میں بظاہر اچھّی خبر ہے مگر مسئلہ یہ ہے شیر اور شیرنیاں اب قریبی دیہات میں بستے انسانوں اور مویشیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ 

اس سال شیر7 انسان کھا چکے ہیں اور بیسیوں مویشی چٹ کر چکے ہیں، یہ حملے ہزارہا دیہاتیوں میں خوف کی لہر دوڑا رہے ہیں، اب وہ ایک زمانے میں پْرامن رہتے شیروں کو اپنی جان ومال کا دشمن سمجھتے ہیں۔ 

گجرات میں عوامی مطالبہ زور پکڑ چکا کہ حکومت شیروں کی آدھی آبادی کسی اور ریاست کے پارک میں منتقل کرے کہ تعداد کم ہونے پروہ دوبارہ خطرناک نہ رہیں۔

مقبول خبریں