اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور سوات میں 5.4 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا جہاں شام ساڑھے پانچ بچے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔