اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

مسافر کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا، ایف آئی اے حکام


صالح مغل September 03, 2025

اسلام آباد:

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔

مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں