برطانیہ فلسطینی بچوں کے قاتل اسرائیل کو ہتھیارفراہم کر رہا ہے، مستعفٰیٰ وزیرسعیدہ وارثی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اگست 2014
سعیدہ وارثی نے کہاکہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم پر جواب دینا ہوگا، سعیدہ وارثی۔ فوٹو: فائل

سعیدہ وارثی نے کہاکہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم پر جواب دینا ہوگا، سعیدہ وارثی۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ کی مستعفی ہونے والی پاکستانی نژاد وزیر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ انھوں نے استعفے کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا۔

غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم اور تباہی پر اسرائیل سے جواب طلبی ہونی چاہیے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں بچوں کو قتل کرنے والے اسرائیل کو برطانیہ ہتھیار فراہم کر رہا ہے، غزہ کی بحالی کیلیے واضح منصوبہ بندی کی جائے، سعیدہ وارثی نے کہاکہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم پر جواب دینا ہوگا۔

منگل کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف واضح موقف نہ اپنانے پر پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں پاکستانی نژاد سعید وارثی کا کہنا تھا وہ غزہ کے معاملے پر اپنی حکومت کی پالیسی کی مذید حمایت نہیں کر سکتیں، اس لئے انہوں نے دکھ اور افسوس کے ساتھ  اپنا استعفیٰ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں، ان دنوں وہ  وزیر برائے دولت مشترکہ امور کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ اس سے قبل 12 مئی 2010 سے چار ستمبر 2012 تک وہ برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔