پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں


ویب ڈیسک September 05, 2025

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں۔

کموڈور احمد حسین نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں