سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر

ہم صارفین کے صبر و تحمل کیلئے ان کے شکر گزار ہیں، ترجمان پی ٹی سی ایل


ویب ڈیسک September 06, 2025

سعودی عرب میں جدہ کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق جدہ کے قریب سمندری انٹرنیٹ کیبلز کی خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں سروس کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صارفین کے صبر و تحمل کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔

مقبول خبریں