سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا۔
میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
میچ ریکارڈ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سیریز کے اختتام پر نو ستمبر سے ایشیاکپ کا آغاز ہوگا۔