سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مذمتی قرارداد منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اگست 2014
چند روز قبل قومی اسمبلی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تھی فوٹو: فائل

چند روز قبل قومی اسمبلی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تھی فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ڈپٹی چیئرمین صابربلوچ کی زیرصدارت ۔سینٹ کا اجلاس ہوا تو سینیٹ کے اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بیگم اشرف عباسی اور پاکستانی نژاد نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جس کے بعد ایوان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات معطل کئے جانے کے بعد سینیٹررضا ربانی نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپر منظورکرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ اسلامی سربراہی کانفرنس اور مسلم ممالک غزہ کے معاملے پر خاموش ہیں جبکہ اقوام متحدہ بھی اس مسئلے کو حل کرانے اور اسرائیل کو جارحانہ اقدام سے باز رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔