پاکستان میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ، انسانی آنکھ سے با آسانی دیکھا گیا

پاکستان میں رات 10 بج کر 31 منٹ پر چاند گرہن عروج پر تھا


ویب ڈیسک September 07, 2025
فوٹو انٹرنیٹ

پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام ہوگیا، اس دوران مکمل سرخ چاند کا نظارہ انسانی آنکھ سے با آسانی دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن ایشیا، افریقا اور یورپ کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔

پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 منٹ پر لگا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن ختم ہوگیا۔

اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا گیا، چاند گرہن جب عروج پر تھا تب اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آیا۔

مقبول خبریں