کراچی میں ہیوی ٹرالر نے نوجوان موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

متوفی کی شناخت 20 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی، موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دیے


ساجد رؤف September 08, 2025

قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے ڈرائیورمعشوق علی ولد احمد کو گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان ٹرالر کی زد میں آکرجاں بحق ہوا ہے، پولیس کی جانب سے ٹرالر کے رفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں