بھارتی سیاستدان نے اپنی سالگرہ 4 کلوگرام خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر منائی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اگست 2014
ممبئی کے سنار نے اس شرٹ کو 20 افراد کی ٹیم کے ہمراہ  2 ماہ  میں تیار کیا۔     فوٹو؛این دی ٹی

ممبئی کے سنار نے اس شرٹ کو 20 افراد کی ٹیم کے ہمراہ 2 ماہ میں تیار کیا۔ فوٹو؛این دی ٹی

ممبئی: خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کے سرفہرست ملک بھارت میں جہاں کروڑوں افراد ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں وہیں ان کے سیاست دان  اپنی دولت کی ریل پیل سے ان کا مذاق اڑارہے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کی جماعت کانگریس  سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹرا کے سیاست دان پنکج پرکھ نے اپنی سالگرہ پر 4 کلو وزنی خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر سب کو حیران کردیا، پنکج پرکھ کی جانب سے پہنی جانے والی سونے کی شرٹ کی قیمت کروڑوں روپے ہے، خالص سونے سے بنی اس شرٹ کو ممبئی سے 85 کلو میٹر دور واقع شہر ناشک میں ڈیزائن کیا گیا جس کے بعد ممبئی کے سنار نے 20 افراد کی ٹیم کے ساتھ اسے 2 ماہ کے عرصے میں تیار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت  کروڑوں  افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر رہے ہیں جو گھر کی چھت اور ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم ہیں جب کہ صرف بھارت میں غریب افراد کی تعداد دنیا بھر کے مفلس لوگوں کا ایک تہائی حصہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔