گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ روانہ، تیونس کے ساحل پر ہزاروں افراد کا تاریخی الوداع

اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2025

تیونس کے ساحل پر بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے اور غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو الوداع کہا۔

رپورٹس کے مطابق شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلوٹیلا کے رضا کاروں کو نعروں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔

فلوٹیلا میں شریک کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف سمندری راستے کا نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا بھی ہے۔

مقبول خبریں