لاہور، اغوا کے دو روز بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا


ویب ڈیسک September 19, 2025

لاہور:

کاہنہ میں دو روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان مبشر اقبال کی لاش لکھوکی گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ مبشر اقبال کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں اس کے بھائی اظہر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

نوجوان کی لاش جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی جو کہ دو روز پرانی بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں