کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

پاکستان کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


اسپورٹس ڈیسک September 19, 2025

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ  میں پاکستان نے   سری لنکا کو شکست دی۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 18-20 اور 06-23 رہا۔

پاکستان کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

مقبول خبریں