جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب

اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، ذرائع


ویب ڈیسک September 22, 2025

ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔

مقبول خبریں