بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس لانے کا فیصلہ

بابر اعظم نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا


سلیم خالق September 25, 2025

قومی کرکٹ کے اہم بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو چند روز قبل ایشیا کپ کیلیے یو اے ای بھیجنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

تاہم منتظمین نے بورڈ پر واضح کردیا کہ جب تک کوئی کھلاڑی زخمی نہ ہو اسکواڈ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کا امکان روشن ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

مقبول خبریں