ڈیٹا فروخت کرنیکا معاملہ، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کیلیے مزید وقت مانگ لیا

وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی


نعیم اصغر September 26, 2025

اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، خصوصی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال کام کر رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے نے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی، خصوصی تفتیشی ٹیم کو 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں