ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی

کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک September 27, 2025

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں آج کی سماعت میں جج کی مصروفیات کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج محمد افضل مجوکہ کی مصروفیات کے باعث کارروائی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

آج کے سیشن میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہان پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں