آج کا میچ بہت شاندار ہو گا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

ٹیم کے جذبے پر فخر ہے، امید ہے کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے، ہیڈ کوچ


اسپورٹس ڈیسک September 28, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور انڈیا فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے جذبے پر فخر ہے، امید ہے کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے مقابلے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

 

مقبول خبریں