چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی چاول کی صنعت قومی معیشت میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔
لاہور میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 17ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں اور برآمد کنندگان خصوصا چاول کی کاشت اور تجارت سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جدید کاشتکاری کے طریقوں، تحقیق پر زیادہ سرمایہ کاری اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ اقسام کی ترقی کے ذریعے پاکستانی چاول کی عالمی ساکھ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔