کوئی بادشاہ بن کر ملک چلانے کی کوشش کرے تو یہ ممکن نہیں، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اگست 2014
کوئی بھی حکومت ہو اسے حزب اختلاف کی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی   فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

کوئی بھی حکومت ہو اسے حزب اختلاف کی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان سے نکل کر موجودہ حکومت کے خلاف سیاسی بیان دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کر ملک کو چلانے کی کوشش کرے تو یہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ہو اسے حزب اختلاف کی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، اگر کوئی اکیلا امیر المومنین بن کر ملک کے معاملات چلانے کی کوشش کرے تو اس کے لئے یہ ممکن نہیں۔

آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی کو علم نہیں کہ آئی ڈی پیز دوبارہ کب اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے لہٰذا حکومت اور عوام کو ان کی ہم ممکن مدد کرنی چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔