- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
جینا مرنا یہیں ہے پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا، پرویز مشرف

حکومت چھوڑنے کے بعد ملک میں کرپشن کی انتہا ہوگئی ، پرویزمشرف فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق صدر مملکت جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ ان کا جینا مرنا یہیں ہے وہ پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے اور اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 برس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،ملک میں کوئی ترقی نہیں ہورہی، ملک کی معیشت کی حالت بدترہوگئی ہے،روپے کی قدرمزید گرگئی ہے، عوام کو نوکریاں نہیں مل رہی، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کو واپس پٹڑی پر لانے کا سوال ہمارے سامنے ہے، ایسی صورت حال میں سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات درج ہیں وہ ان تمام مقدمات کا عدالتوں میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ایک میڈیکل ٹیسٹ ہے جو بیرون ملک ہونا ہے، انہیں بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ پاکستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے ان کا جینا مرنا یہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔