سائنس دانوں نے پیاز کاٹتے وقت رونے کا حل ڈھونڈ نکالا!

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے


ویب ڈیسک October 16, 2025

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز دھار چھریوں کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کو آہستہ آہستہ کاٹنا آنکھوں میں ہونے والی جلن کو کم کر سکتا ہے۔

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے۔ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں موجود ایک غیر مستحکم مرکب – syn-Propanethial-S-oxide – ہوا میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔

جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان عوامل کا جائزہ لیا گیا جو پیاز کاٹے جانے کے دوران مختلف حجم میں اس مرکب کے بطور ایروسل خارج ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک خاص قسم کے گلوٹین (جس میں مختلف قسم کے بلیڈ لگائے جاسکتے تھے) کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کاٹی۔ ساتھ ہی اس عمل کے بہتر مشاہدے کے لیے انہوں نے پیاز کے ٹکڑوں کو رنگ سے ڈھک دیا۔

ہر ٹرائل میں سائنس دانوں نے چھری کا سائز، دھار اور کاٹنے کی رفتار بدلی اور چھری کے استعمال سے قبل پیمائش کے لیے ایک مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا گیا۔

مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ خارج ہونے والے مادے کا براہ راست تعلق چھری کی تیزی اور پیاز کے کٹنے کی رفتار سے تھا۔

مقبول خبریں