وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر

سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی،وزارت خزانہ


ویب ڈیسک October 18, 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے فِچ ٹیم کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی و ٹیرف مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے آخر میں وزیرِ خزانہ نے فِچ ٹیم کے سوالات کے جوابات دیئے۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

حالیہ جیوپولیٹیکل حالات سرمایہ کاری واقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرر ہے ہیں، وزیرخزانہ

وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِخزانہ نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائےبین الاقوامی معاشیات کی گول میز اجلاس میں شرکت کی۔

وزیرخزانہ نے پاکستانی معیشت کو چیلنجز، مواقع اور اسکے بعد کے موضوع پر خطاب کیا۔

وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے شرکا کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اُجاگر کیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیرخزانہ نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل پر بھی روشنی ڈالی، اصلاحاتی عمل کے ذریعے افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف کا ذکرکیا۔

وزیرِ خزانہ نے نجکاری کے عمل کی پیش رفت سےبھی آگاہ کیا اور حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہرایا، محمد اورنگزیب نے کہا کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں، سرمایہ کاری واقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں، بعد ازاں وزیرِخزانہ نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

مقبول خبریں