پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!

پی سی بی نے یہ اعلان ادارے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا


ویب ڈیسک November 03, 2025
(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔

مقبول خبریں