اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟

کلدیپ یادو آسٹریلیا میں موجود بھارتی وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ تھے


ویب ڈیسک November 03, 2025
(فوٹو: فائل)

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کلدیپ یادو کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔

کرکٹ انفو کے مطابق کلدیپ یادو کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے اور وہ 6 نومبر سے بینگالورو میں جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بی سی سی آئی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کلدیپ کو ریلیز کرنے کی درخواست بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔ آسٹریلیا میں جاری وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز میں کلدیپ تین ایک روزہ میچز میں سے ایک اور ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ تھے۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔

مقبول خبریں