امریکی نائب صدر اور بزنس ویمن کے درمیان معاشقہ؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

وائرل ویڈیو میں نائب امریکی صدر اور بزنس ویمن کو گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک November 03, 2025
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور چارلی کرک کی بیوہ کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور معروف بزنس ویمن ایریکا کرک کے معاشقے چرچے ہونے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے امریکی نائب صدر کی دوسری شادی کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

یہ ویڈیو مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ہے جس میں ایریکا کرک کو نائب امریکی صدر سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر پھیلنے والی افواہوں کو اس بات سے بھی تقویت ملی کہ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے بھی ایسی ہی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ برس کے آخر تک ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔

مصنفہ نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ جے ڈی وینس ایریکا سے دوسری شادی کرنے سے قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدیں گے۔ 

یاد رہے کہ ایریکا صدر ٹرمپ کے دوست قدامت پسند چارلی کرک کی بیوہ ہیں جنھیں حال ہی میں ایک یونی ورسٹی میں لیکچر کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

چارلی کرک نے 2012 میں 'ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے' نام کی تنظیم قائم کی تھی جو طلبا میں قدامت پسندی کو فروغ دیتی تھی۔

 

مقبول خبریں