فوجی کی واپسی کا بدلہ؛ بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 11 اگست 2014
دو روز قبل پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو رہا کردیا تھا۔  فوٹو: فائل

دو روز قبل پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو رہا کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے ایک فوجی کی واپسی کا بدلہ چکاتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک خاتون کو جاں بحق جبکہ کئی افراد کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ  اور گولہ باری کی، جس کے باعث سرحدی گاؤں کھوکھر شہبا کی ایک رہائشی خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، گولہ باری کی وجہ سے کئی مکانات اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔  چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو رہا کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔