کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

ڈیرہ غازی خان میں بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ  روپے مالیت کی 30 کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد


ارشاد انصاری November 04, 2025

اسلام آباد:

کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ  روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔

بس کے کسی مسافر نے چاندی  کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات  کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مقبول خبریں