مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا

مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2025

پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔

Sidra Niazi’s Look in Sanwal Yaar Piya Draws Comparisons to Katrina Kaif

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔

Sidra Niazi’s Look in Sanwal Yaar Piya Draws Comparisons to Katrina Kaif

سدرہ نیازی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

 

مقبول خبریں