استنبول مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، پاکستان، افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرانےکا مطالبہ دہرائےگا

افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع بھی ترکیہ جاسکتے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک November 05, 2025

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات استنبول میں ہوگا۔

ذرائع  نے کہا کہ افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع خواجہ آصف استنبول جا سکتے ہیں، افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ ہوجائے گا-

ذرائع نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر وفد میں شامل ہونگے، پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔

مقبول خبریں