ضلعی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیانات سے متعلق ایمان مزاری کیخلاف کیس میں اہم ہیشرفت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا


ویب ڈیسک November 13, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ضلعی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیانات پر وکیل ایمان مزاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے ایمان مزاری کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

شہری حافظ احتشام نے ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

مقبول خبریں