’’بگ باس 8‘‘ کا حصہ بننے کیلیے سنگیتا بجلانی کے بھی رابطے

نیٹ نیوز  منگل 12 اگست 2014
شو اکتوبر میں آن ایئر ہوگا۔  فوٹو: فائل

شو اکتوبر میں آن ایئر ہوگا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے مشہور ریالٹی شو بگ باس کے میزبان اداکار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی شو کے آٹھویں سیشن کا حصہ بننے والی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنگیتا بجلانی نے بگ باس کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس بگ باس کا آٹھواں سیشن اب ستمبر کے بجائے اکتوبر میں آن ایئر ہوگا‘ اس شو کی پروڈکشن ٹیم نے مختلف مشہور شخصیات سے رابطے شروع کر دیے ہیں‘ اب تک تین شخصیات سنگیتا بجلانی‘ اندر کمار اور ایمی جیکسن نے شو کا حصہ بننے کے لیے رابطے کیے ہیں مگر انھیں ابھی تک پروڈکشن ٹیم کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ادھر امیشا پاٹیل کے متعلق بھی افواہ ہے کہ وہ بھی بگ باس کے آٹھویں سیشن کا حصہ بننے والی ہیں مگر اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس ریالٹی شو میں شرکت نہیں کریں گی‘ امیشا ان دنوں اپنی پروکشن سے بننے والی فلم ’’دیسی میجک ‘‘ میں مصروف ہیں اور اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس فلم کی پہلی جھلک دکھانے والی ہیں۔ یاد رہے امیشا کے بھائی امیش پاٹیل بھی بگ باس فور کا حصہ رہ چکے ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی اس شو کا حصہ رہ چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔