کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد

ٹرک کو کسٹم کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے قریب روکا


اسٹاف رپورٹر November 19, 2025

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک پی-4234 کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے  قریب روکا۔

تلاشی لینے پر اس میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی، پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ کامیاب کارروائی ایف بی آر کے غیر قانونی تجارت کے تدارک اور کسٹم کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےعزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مقبول خبریں