- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
ٹینس رینکنگ؛ سیمونا نے لینا سے دوسری پوزیشن چھین لی
پیرس: سیمونا ہالیپ نے ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ میں چینی اسٹار لینا سے دوسری پوزیشن چھین لی، ایشین اسٹار ایک درجے تنزلی سے تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔
سرینا ولیمز کی ٹاپ پوزیشن کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے، مونٹریال ایونٹ کے فائنل میں رسائی کی بدولت وینس ولیمز کو ملنے والی6 درجے ترقی نے انھیں ٹاپ 20 کا آخری شریک بنا دیا، مینز سنگلز میں ٹورنٹو ماسٹرز کپ کے فاتح جوئے ولفریڈ سونگا نے 5 درجے بہتری سے10ویں پوزیشن حاصل کرلی، ڈیوڈ فیرر نے میلوس راؤنک کو پیچھے دھکیل کر چھٹی پوزیشن ہتھیا لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹینس کی نئی عالمی درجہ بندی میں کئی پلیئرز کی پوزیشنز میں تبدیلیاں رونما ہوئیں البتہ مینز میں نووک جوکووک اور ویمنز میں سرینا ولیمز کی بادشاہت برقرار رہی۔
رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے چینی اسٹار لینا سے دوسری پوزیشن چھین لی، ایشین پلیئر ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئیں، پیٹرا کیوٹوا چوتھے، اگنیسکا ریڈوانسکا پانچویں اور ماریا شراپووا حسب سابق چھٹے درجے پر ہیں، اینجلیک کیربر ساتویں، ایوگینی بوچارڈ آٹھویں اور جیلینا جینکووچ نویں نمبر پر براجمان ہیں، وکٹوریا آذرنیکا ایک درجے ترقی ملنے پر ٹاپ ٹین کی آخری شریک بن گئیں، اینا ایوانووک کو تنزلی نے 11ویں نمبر پر دھکیل دیا۔
کیرولین ووزینسکی نے بھی ڈومنیکا سبولکوا سے پوزیشنز کا تبادلہ کرتے ہوئے 12واں درجہ پالیا، فلاویا پنیٹا بدستور 14، سارا ایرانی 15، کارلا سواریز نیوارو16 اور لوسیا سفارووا 17ویں پوزیشنز پر ہیں، ایکٹرینا ماکارووا ایک درجے ترقی ملنے پر 18ویں نمبر پر آگئیں لیکن اس کیلیے آندریا پیٹکووک کو تنزلی کا دکھ سہنا پڑگیا، مونٹریال ایونٹ کے سیمی فائنل میں چھوٹی بہن سرینا کو شکست دینے والی وینس ولیمز 6 درجے ترقی ملنے پر 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں، ہموطن سلونی اسٹیفنز ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد 21ویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب مینز ٹینس رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر اس مرتبہ بھی نووک جوکووک، رافیل نڈال، راجرفیڈرر، اسٹینسلس واورنیکا اور ٹوماس بریڈیچ موجود ہیں، ڈیوڈ فیرر نے میلوس راؤنک سے چھٹی پوزیشن واپس لے لی، کینیڈین اسٹار اب ساتویں نمبر پر چلے گئے، گریگور دیمیتروف پہلے کی طرح اس بار بھی آٹھویں نمبر پر رہے، اینڈی مرے کی نویں پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، جوئے ولفریڈ سونگا ترقی کے 5 زینے طے کرتے ہوئے 10ویں نمبر پر فائز ہوگئے، ان کی ترقی کا براہ راست اثر جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اور کائی نیشکوری کی ایک ایک درجے تنزلی کی صورت میں سامنے آیا۔
پوٹرو 11 اور نیشکوری12 ویں پوزیشن پر چلے گئے، جون اسنر 14ویں درجے پرجمے ہوئے ہیں، رچرڈ گیسکوئٹ 2 درجے تنزلی سے15ویں نمبر پر آگئے، فلکیانو لوپز 9 درجے کی چھلانگ لگاکر16ویں نمبر پر پہنچے، کیون اینڈرسن کو بھی چار درجے ترقی نے 17ویں نمبر پر پہنچا دیا، اسپینش پلیئر روبرٹو بوٹسٹا2 قدم پیچھے ہونے کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے، مارن کلک 19 ویںپوزیشن پر ہیں، انھیں ایک درجے تنزلی کا سامنا رہا، ٹامی روبریڈو نے 20واں درجہ سنبھالے رکھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔