جمہوریت کی طرف میلی نظرسےدیکھنےوالوں کی آنکھیں پھوڑدیں گے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک  منگل 12 اگست 2014
کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ 200 لوگ مارے جائیں اور پورا نظام لپیٹ دیا جائے، محمود خان اچکزئی. فوٹو: فائل

کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ 200 لوگ مارے جائیں اور پورا نظام لپیٹ دیا جائے، محمود خان اچکزئی. فوٹو: فائل

اسلام آباد: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کسی نے پارلیمنٹ اور جمہوریت خیرات میں نہیں دی، اگر کسی نے نظام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مکڑی کا جالا ہے اور نہ ہی جمہوریت کسی نے خیرات میں دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ 200 لوگ مارے جائیں اور پورا نظام لپیٹ دیا جائے، آئین اور پارلیمنٹ کو کچھ ہوا تو وفاق نہیں رہے گا، فتویٰ دیتے ہیں کہ آئین کو چھیڑنے والے پر بغاوت کا مقدمہ جائز ہے۔ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے مخالفین سے کھلی جنگ کروں گا۔

سربراہ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ عمران خان ایوان میں اچھے لگتے ہیں، پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، ان کے لشکر میں کچھ کالی بھیڑیں گُھس گئیں ہیں جس کی وجہ سے خان صاحب اب امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔