سعودی عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر5 افراد کو 39سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سزا سنادی

ویب ڈیسک  منگل 12 اگست 2014
سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے راوں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مخلوط محفل پرچھاپہ مارکران افراد کو حراست میں لیا تھا۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے راوں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مخلوط محفل پرچھاپہ مارکران افراد کو حراست میں لیا تھا۔ فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر 5 افراد کو 39 سال قید اور8 ہزارکوڑوں کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

سعودی عرب کی ویب سائٹ’’العربیہ‘‘ کے مطابق اپیلٹ کورٹ نے مخلوط ویلنٹائن ڈے منانے پر 5افراد کو فوجداری عدالت کی جانب سے 39 سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سنائی گئی سزا کا حکم برقراررکھنے ہوئے اس پر عملدرآمدر کرنے کا حکم دیا ہے،  سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے راوں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مخلوط محفل پرچھاپہ مارکران افراد کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے جس وقت مخلوط محفل پر چھاپہ مارا اس نے وہاں سے دیسی اور غیر ملکی شراب، سرخ پھول اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے دل کے نمونے بھی قبضے میں لیے تھے۔

پانچوں ملزمان پرفوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 39 سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سزا کا حکم سنایا تھا ،ملزمان نے فوجداری عدالت کا فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا تاہم اپیلٹ کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں فوجداری عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ملزمان کے 5سال تک بیرون ملک سفرکرنے پربھی پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔