سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا ہے


ارشاد انصاری December 04, 2025

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔

سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں