- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
فلم انڈسٹری کسی کا بھی مستقبل غیر محفوظ بنا سکتی ہے، بپاشا باسو

تفریحی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہوں، دوسری اداکاراؤں کی نسبت ہارر فلموں میں زیادہ کام کیا، ’’الون‘‘ بہترین فلم ثابت ہوگی۔ فوٹو : فائل
ممبئی: ماڈلنگ سے اداکاری میں اپنا کیرئیر بنانے والی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں بہت زیادہ مقابلہ ہونے کے باعث عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے کیونکہ اس جگہ آپ کو ہر وقت کچھ کرنے یا کیرئیر میں مرنے کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں ہر کسی کا مستقبل غیر محفوظ رہتا ہے اگر آپ میری طرح پرامن ہیں اور اسی طرح کام کررہے ہیں جسے میں برس سے کررہی ہوں تو حقیقت میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
35 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا اس کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بغیر کسی ایجنڈے کے کام کرنے والوں کے لیے کامیاب ہونے کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے اس کے باوجود میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں جو کوئی ایجنڈا یا مقصد لے کر یہاں آئے اور کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2001 میں سپر ہٹ فلم اجنبی سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا اور اب تک ایکشن فلموں ’’دھوم‘‘، ’’ریس‘‘ کامیڈی فلم نو اینٹری اور لمحہ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر خود کو منواچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ہارر فلموں آتما ‘‘ راز 3‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں جب کہ ان کی آنیوالی ایک اور ہارر فلم کری ایچر 3۔ ڈی ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ہارر فلموں مین ہی کام نہیں کیا بلکہ مختلف قسم کی فلموں میں بھی پرفارم کرچکی ہیں تاہم اگر دوسری اداکاراؤں سے موازنہ کیا جائے تو میں نے ایسی فلموں میں سب سے زیادہ کام کیا ہے۔
بپاشا نے مزید کہا کہ تفریحی فلموں کا زیادہ پسند کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ایسا کردار اداکروں جس میں مجھے دوسروں کی نسبت ہٹ کر اداکاری کرنے کا موقع مل سکے ۔ اطلاعات کے مطابق بپاشا باسوان دنوں ہدایتکار بھوشن پٹیل کی فلم ’’الون‘‘ میںکام کررہی ہیں اور یہ بھی ایک ہارر مووی ہی ہے۔ اس فلم کے متعلق بپاشا کا کہنا تھا کہ ’’الون ‘‘ ایک مافوق الفطرت فلم ہے جس میں کئی طرح کے حالات دکھائے گئے ہیں جن میں محبت کا عنصر بھی شامل ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب تک کیے جانے والے تمام کام سے لطف اندوز ہوئی ہیں اور امید ہے یہ میرے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔