اسرائیلی انخلا کے بعد حماس سے کھلی جنگ کریں گے؛ گینگسٹر ابوشباب کے جانشیں کی دھمکی

اسرائیل کا حمایت یافتہ گینگسٹر یاسر ابو شباب آپسی جھگڑے میں مارا گیا


ویب ڈیسک December 06, 2025
اسرائیل کا حمایت یافتہ گینگسٹر ابوشباب آپس کے جھگڑے میں مارا گیا

غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ ’القوات الشعبیہ‘ نے اپنے سرغنہ کے قتل کے بعد حماس کو کھلی جنگ کی دھمکی دیدی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ دھمکی گینگ کے نئے سربراہ غسان الدہینی نے دی جس نے یاسر ابوشباب کے قتل کا بدلہ حماس سے لینا کا اعلان کیا ہے۔

غسان الدہینی خود بھی اس حملے میں زخمی ہوا جس میں ابو شباب مارا گیا تھا تاہم غسان کو بعد میں ابو شباب کے جنازے میں بھی دیکھا گیا۔

ابو شباب کی ہلاکت کی سب سے پہلے خبر نشر کرنے والے اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ غسان اس حملے میں معمولی زخمی ہوا اور علاج کے بعد گینگ کی سربراہی سنبھال لی۔

سوشل میڈیا پر بھی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں غسان الدہینی کو مسلح افراد کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گینگ کے نئے سربراہ کا انٹرویو اسرائیلی ٹی وی چینل 12 پر نشر کیا گیا جس میں اس نے دھمکی دی کہ حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ کرتے رہیں گے۔

اسرائیلی گینگ کے نئے سربراہ نے مزید کہا کہ حماس تنظیم اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ اب وہ غزہ کی پٹی میں کسی کا حوصلہ پست کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

 

مقبول خبریں