لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب

ملزم سی سی ڈی کے خوف سے بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری


سید مشرف شاہ December 06, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اغوا کار کے چنگل سے آزاد کروالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں 3 سالہ صائم نامی بچہ اغوا ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے پولیس میں درج کرائی۔

پولیس نے بچے کے کیس کو سی سی ڈی ریفر کیا جس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں کے دوران بچے کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 3 سالہ صائم کی بازیابی کیلیے چھاپہ مارا تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرلیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اغوا کار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہوا۔

مقبول خبریں