قصور، کھانا پکانے کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی

عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا


ویب ڈیسک December 07, 2025

قصور:

ضلع قصور کے علاقہ نور شاہ ولی میں آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر سے اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور صابر علی کی 27 سالہ بیوی عاصمہ بی بی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔

چند لمحوں میں آگ نے پورے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔ چیخیں سن کر گھر والوں نے دوڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک خاتون شدید جھلس چکی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس چکا ہے۔

خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

تھانہ صدر قصور کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں