معاشی خوشحالی کی ضامن اہم قومی شاہراہ این -25مستونگ تا چمن پر مرحلہ وار کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی زیر نگرانی جاری ہے۔
این-25 پر تعمیراتی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ یہ قومی شاہراہ مستونگ، کچلاک، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ 198 کلومیٹر کا طویل منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مستونگ تا کچلاک 88 کلومیٹر، دوسرا حصہ کچلاک تا قلعہ عبداللہ 62 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
این-25 کا تیسرا حصہ قلعہ عبداللہ تا چمن 48 کلو میٹر میں (2.5 کلومیٹر) خوجک ٹنل بھی شامل جبکہ پہلے مرحلہ میں قلعہ عبداللہ تا چمن (48 کلومیٹر) سڑک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔