صارفین کی کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق دلچسپی نمایاں، 2025 میں بھی پاکستانی کرکٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2025 کے دوران پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔
گوگل کی ایئر ان سرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست ہے۔
پاکستانی شائقین نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کھلاڑی ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی کو تلاش اور فالو کیا۔

صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا گیا۔
اے آئی ٹولزکی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔