شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

ویب ڈیسک  بدھ 13 اگست 2014
فاضل بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

فاضل بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہریوں کے تحفظ اور ماورائے آئین اقدام روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران  مرتضی ٰ نے دائر آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ  اور کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکا جائے، سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، فاضل بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ درخواست کی سماعت 15 اگست جمعہ کو کرے گا اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئےوفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔