سیاسی گرما گرمی کے باعث ڈالر نے بھی سینچری مکمل کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 13 اگست 2014
ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ  سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔  فوٹو؛فائل

ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو؛فائل

کراچی: ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی کی وجہ سے جہاں اسٹاک مارکیٹوں کا براحال ہے وہیں ڈالر نے بھی اپنے رنگ دکھاتے ہوئے ایک بار پھرسینچری مکمل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ ملکی حالات اور سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی تاہم پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات نے ان توقعات کو چکنا چور کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔