پنجاب پولیس نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دے دیا

 بدھ 13 اگست 2014
ڈاکٹرطاہرالقادری کو ہرقسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں، پنجاب پولیس
فوٹو: فائل

ڈاکٹرطاہرالقادری کو ہرقسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں، پنجاب پولیس فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ان کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری اپنی سکیورٹی میں اضافہ کریں جبکہ پنجاب پولیس انہیں کسی بھی قسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔