سلمان خان ہی ’’بگ باس 8‘‘ کی میزبانی کرینگے

نیٹ نیوز  جمعرات 14 اگست 2014
لوگ شش و پنج کا شکار تھے، اب خوش ہو جائیں سلمان ہی میزبان ہونگے، سی ای او کلرز۔  فوٹو : فائل

لوگ شش و پنج کا شکار تھے، اب خوش ہو جائیں سلمان ہی میزبان ہونگے، سی ای او کلرز۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ ٹی وی ریالٹی شو ’’بگ باس 8 ‘‘ کے بھی میزبان اداکار سلمان خان ہی ہونگے۔

اس بات کا انکشاف بھارتی ٹی وی چینل ’’کلر‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راج نائیک نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سلمان خان ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سلسلے کے آٹھویں سیزن میں بطور میزبان دکھائی دینگے، چونکہ سلمان خان نے یہ کہا کہ ممکن ہے کہ وہ آٹھویں سیزن کی میزبانی نہ کر سکیں اس لیے لوگ شش و پنج کا شکار تھے۔

تاہم لوگ خوش ہو جائیں کیونکہ اس شو میں ایک بار پھر لوگوں کو بطور میزبان دکھائی دینگے۔ شو جلد ہی ٹی وی چینل ’’کلر‘‘ سے آن ایئر ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔