بالی ووڈ میں لوگ مشہور ہونے کیلئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں، اجے دیوگن

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اگست 2014
میڈیا کی بھی ذمہ بنتی ہے کہ وہ چیزوں کو ٹھیک انداز میں سمجھے اور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، اجے دیوگن۔ فوٹو: فائل

میڈیا کی بھی ذمہ بنتی ہے کہ وہ چیزوں کو ٹھیک انداز میں سمجھے اور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، اجے دیوگن۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں غیر معروف لوگ مشہور ہونے کے لئے تنازعات بنا دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی فلم کے خلاف کیس فائل کیا گیا تو زیادہ تر کیس ان لوگوں کی جانب سے دائر کئے گئے جن کا نام کسی نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں، ان لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات تنازعہ مزید تنازعات کھڑے کرنے کے لئے بھی بنائے کئے جاتے ہیں، یہ میڈیا کی بھی ذمہ بنتی ہے کہ وہ چیزوں کو ٹھیک انداز میں سمجھے اور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔