’’میرا انعام پاکستان‘‘ نشریات نے عوام کے دل جیت لیے

شوبز رپورٹر  جمعـء 15 اگست 2014
گلوکار تنویر آفریدی، ندیم جعفری و دیگر ایکسپریس میڈیا گروپ کی جشن آزادی ٹرانسمیشن ’میرا انعام پاکستان‘ میں پرفارم کرتے ہوئے۔   فوٹو : ایکسپریس

گلوکار تنویر آفریدی، ندیم جعفری و دیگر ایکسپریس میڈیا گروپ کی جشن آزادی ٹرانسمیشن ’میرا انعام پاکستان‘ میں پرفارم کرتے ہوئے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ نے جشن آزادی پر پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد ٹرانسمیشن ’’میراانعام پاکستان ‘‘ مسلسل چھ گھنٹے لائیو پیش کرکے وطن عزیز سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا اور لوگوں کے دل جیت لیے اس ٹرانسمیشن میں گلوکار محمدعلی شہکی، نعیم عباس روفی، تنویر آفریدی، احمد جہانزیب، محمد افراہیم، شازیہ کوثر، امین گل جی، اداکار دانش نواز، کرن خان، عدنان شاہ، عائشہ، برکت، عظمی اور پاکستان کے بے شمار گیتوں، غزلوں اورملی نغموں کوموسیقی دینے والے ممتاز موسیقار نیاز احمد نے شرکت کرکے ٹرانسمیشن میں رنگ بھردیے۔

اس شو کی میزبانی کے فرائض ماڈل واداکارہ نادیہ حسین، فاروق حسن، ندیم جعفری اور تحریم زبیری نے انجام دیے۔ چھ گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والی اس ٹرانسمیشن میں گلوکار محدعلی شہکی نے اپنا گایا ہوا ملی نغمہ ’’ میں بھی پاکستان ہوں‘‘ پیش کیا تو حاضرین کی آنکھیں نم ہوگئیں جب کہ نعیم عباس روفی ، تنویرآفریدی، احمد جہانزیب، محمدافراہیم، شازیہ کوثر نے میڈم نورجہاں، ناہیداختر، امانت علی خاں، عالمگیر، تحسین جاوید، شہنازبیگم و دیگرکے گائے ہوئے صدابہارملی نغمے پیش کیے۔

جشن آزادی کی اس ٹرانسمیشن ’’میرا انعام پاکستان‘‘ میں جہاں نامور فنکار اورگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا وہیں حاضرین بھی ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ملی نغموں پرجھومتے رہے۔ اس ٹرانسمیشن کے پروڈیوسر معیز عمر، کامران آفریدی جب کہ کو پروڈیوسر اسماعیل امین اور ذیشان زیدی تھے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے پیش کی جانے والی جشن آزادی ٹرانسمیشن کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے گلوکار محمد علی شہکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین وقت سے گزر رہا ہے۔

ایسے حالات میں عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی اہم ترین کرداربنتاہے کہ وہ محبت بھائی چارگی اور امن کی بات کریں، ایسے میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا کردار قابل تحسین ہے، یہ واحد چینل ہے جو ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتا ہے اور لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار نیاز احمد کا کہنا تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے وطن سے محبت کا اظہار جس طرح کیا ہے وہ قابل تعریف ہے میں ایکسپریس میڈیا گروپ کو اس کامیاب ٹرانسمیشن کے پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔